وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک پیغام میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
ثانیہ نشتر نے کہا کہ کورونا وائرس کی ہلکی علامات ہیں، تاہم میں گھر سے کام جاری رکھوں گی۔