• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابات، 23 حلقوں میں 330 امیدوار حصہ لیں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات میں 23 حلقوں میں 330 امیدوار حصہ لیں گے۔ جی بی اے 1 گلگت میں 25 اور جی بی اے 2 میں 26 امیدوار حصہ لیں گے۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا کہ جی بی اے 4 نگر میں 18 اور جی بی اے 5 نگر میں 26 امیدوار حصہ لیں گے۔ 

حلقہ ہنزہ 6 میں 15 امیدوار اور جی بی اے 7 اسکردو میں 6 اور جی بی اے 8 اسکردو میں 9 امیدوارحصہ لیں گے۔ جی بی اے 9 اسکردو میں 4 اور جی بی اے 10 اسکردو میں 11 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ 


جی بی اے 11 کھرمنگ میں 10 امیدوار،  جی بی اے 12 شگر میں 4 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔ اسی طرح جی بی اے 13 استور میں 12 اور جی بی اے 14 استور میں 22 امیدوار حصہ لیں گے۔

جی بی اے 15 دیامر میں 17، جی بی اے 16 دیامر میں 13 امیدوار جبکہ  حلقہ 17 دیامر میں 14 اور جی بی اے 18 دیامر میں 9 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔  

جی بی اے 19 غذر میں 13، جی بی اے 20 غذر میں 26 امیدوار اور حلقہ جی بی اے 21 غذر میں 20 امیدواروں مد مقابل ہوں گے۔

اسی طرح جی بی اے 22 گانچھے میں 10، جی بی اے 23 گانچھے میں 15 امیدوار اور حلقہ 24 گانچھے میں 5 امیدوارحصہ لیں گے۔

تازہ ترین