• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں جناح کالونی، بس ٹرمینل کے گیٹ پر دھماکا، 4 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیریں جناح کالونی میں روٹ نمبر20 کے بس ٹرمینل کے گیٹ پردھماکے کے نتیجےمیں 4افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ بی ڈی ایس کےمطابق ابتدائی طور پر بارودی مواد ایک کلو کے قریب ہے ، دھماکے کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچااور بس کے شیشےٹوٹ گئے، سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ سیفٹی فیوز ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ ہوا ہےمعلوم کر رہے ہیں کہ ٹارگٹ کیا تھا، یہاں تو عام پبلک موجود ہے ، دھماکہ خیز مواد خراب سائیکل کے اندر کھا گیا تھا، ہیں ، پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد متاثرہ بس میں سوار تھے ، دھماکے میں جوس شاپ کا مالک 40سالہ عبدالباری ، 30 سالہ طاہر،اور 33بہارعلی زخمی ہوا ، پولیس کے مطابق دھماکے میں استعمال کیے جانے والے بال بیرنگ قریب مسجد کی دیوار سے بھی ٹکرائے ، دھماکے میں تقریباً ایک کلو دیسی ساختہ باردوی مواد استعمال کیا گیا۔

تازہ ترین