• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 ہزار ایکڑ بنجر زمین آباد کرنے کیلئے گاج ڈیم منصوبہ ناکام

جوہی (نا مہ نگار ) جوہی تعلقہ کے پسماندہ علاقے کاچھو کی 80ہزار ایکڑ اراضی بنجر زمین کو آباد کرنے کیلئے کاچھو کے علاقے میں پہاڑی نالہ گاج پر گاج ڈیم کا افتتاح اگست 2007 میں اس وقت کے وزیر آبپاشی اور بجلی لیاقت علی جتوئی سمیت دیگر واپڈا کے افسران نے کیا تھا۔ اس ڈیم کی مکمل تعمیر کیلئے گیارہ ارب روپے کا تخمیہ لگا کر چار سال کی مدت میں مکمل کرنے کی بریفنگ دی گئی تھی، لیکن 4 سال کی مدت میں 11 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے کے بجائے اب 13 سال کے عرصے میں 50فیصد بھی کام مکمل نہیں کیا گیا اور اس کی لاگت 11ارب سے بڑھ کر 47 ارب روپے ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں کاچھو کے چھوٹے بڑے آبادگاروں اور معاشی زرعی ما ہرین نے جنگ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2007میں گاج ڈیم کا افتتاح ہوا تب مقامی افراد خاص طور پر کسانوں چھوٹے آبادگاروں اور کاروباری افراد میں بیحد خوشی ہوئی کہ 80ہزار ایکڑ سے زائد بنجر زمین آباد ہونے کے علاوہ 4.5میگاواٹ بجلی پیدا ہونے سے علاقے میں بڑی خوشحالی آئے گی اور کاچھو کے غریب پسماندہ بیروزگار لوگوں کی تقدیر بدل جائے گی لیکن اس فائدمند اسکیم کو کرپشن اور رشوت کی بھینٹ چڑ ھا کر 4 سال کے بجائے 13 سال میں بھی گاج ڈیم کی تعمیر نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین