• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں جغرافیہ نشاندہی قانون کے فوائد کی مکمل طور پر آگاہی نہیں : عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جغرافیہ نشاندہی قانون کے فوائد کی مکمل طور پر آگاہی نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ جغرافیائی نشاندہی قانون ہمارے ثقافتی ورثے زرعی اور دستکاری مصنوعات کے تحفظ کے لیے ہے۔

مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ 78 زرعی اور غیر زرعی اشیاء کو پہلے سے ہی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی ایسوسی ایشن سے درخواست ہے کہ وہ رجسٹریشن کے لیے مزید مصنوعات کی نشاندہی کریں۔


مشیر تجارت نے بتایا کہ وزارت تجارت جغرافیائی نشاندہی قانون کے تحت ثقافتی اشیاء کے تحفظ پر زور دے رہی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ وزارت تجارت کے اقدامات سے مقامی چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعت کو فائدہ ہو گا۔

تازہ ترین