وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے افسران کی چھٹیوں کی درخواستوں کے معاملے پر یا تو بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز مل کرکوئی کھیل کھیل رہے ہیں یا پھر بلاول بھٹو، مریم نواز کے ساتھ دغا کررہے ہیں۔
شہزاد اکبر نے سندھ پولیس افسران کی چھٹی کی درخواستوں کے معاملے پر اپنا ردعمل دے دیا۔
جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت سے بات چیت ہو رہی ہے اور پاکستان نے برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کر دے۔