• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کاؤنٹی وارکشائر مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ایک جانب انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر غور کررہی ہے دوسری جانب آئندہ سال مارچ میں انگلش کائونٹی وارکشائر پاکستان آکر سیزن کی تیاری کرے گی۔ انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ اسے پاکستان میں مختصر دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ جنوری 2021 کے اس مجوزہ دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جاسکتے ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں رہیں گے اور حتمی فیصلہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق وارکشائر کے علاوہ انگلینڈ کی فرسٹ کلاس کاونٹیز اگلے سال کے شروع میں پاکستان آنا چاہتی ہیں جہاں وہ اپنے سیزن سے قبل تیاری کریں گی۔ اس سلسلے میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ وسیم خان خود بھی وارکشائر سے کھیل چکے ہیں ۔امکان ہے کہ دورہ طے پاگیا تو انگلش کاونٹی لاہور کے ایچی سن کالج میں ٹریننگ کرے گی جنوری میں ایم سی سی کی ٹیم کے ساتھ وارکشائر کے دو کھلاڑیوں ول روھوڈز اور اولیوئیر ہینن نے ایچی سن کالج میں میچ کھیلے تھے ۔

تازہ ترین