وزیرِاعظم عمران خان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے ٹیکس کے نظام کو سہل بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایم ایز کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے اور ٹیکس نظام میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے۔
وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود نے وزیرِ اعظم کو ایف بی آر اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ٹیکس بیس میں اضافہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے تاکہ اس نظام کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ٹیکس گزاروں پر عائد مختلف ٹیکسز پر بات کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ غیر ضروری ودہولڈنگ ٹیکسز کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کے لیے نظام خصوصاً گوشواروں کا نظام آسان بنایا جائے۔