• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے۔فور منصوبے پر عملدر آمد کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد

وفاقی حکومت نے کے۔فور منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری واپڈا کو سونپ دی۔

کے۔فور کی ذمہ داری ملنے کے بعد چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت تمام اسٹیک ہولڈ رز کا اجلاس ہوا۔ جس میں رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون، وفاقی اور سندھ حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے اجلاس کو منصوبے پر بریفنگ دی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کے۔فور منصوبےکو کم مدت میں مکمل کرنے کی حکمت عملی وضع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


چیئرمین واپڈا نے کہا کہ واپڈا کے۔فور منصوبے کو نئے اہداف کے مطابق مکمل کرنے کے تمام اقدامات عمل میں لائے گا، جبکہ کے فور منصوبہ کم از کم  مدت میں مکمل کریں گے تاکہ کراچی کے شہری اس سے فائدہ اُٹھاسکیں۔

چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ دستیاب معلومات کی روشنی میں واپڈا کے۔فور منصوبے کی تکمیل کے لیے ٹائم لائنز ترتیب دےگا، منصوبےکی تعمیر کے اہداف کو ان ٹائم  لائنز کے مطابق حاصل کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین