• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقامہ و منی لانڈرنگ کیس میں خواجہ آصف کا تحریری جواب

اقامہ اور منی لانڈرنگ کیس میں خواجہ آصف کا نیب کو جمع کرایا گیا تحریری جواب سامنےآگیا۔

خواجہ آصف نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو بدنام کرنےکی مذموم کوشش کر رہی ہے، حکومت یہ تمام اقدامات اپنی ناقص کارکردگی سے توجہ ہٹانے کے لیے کررہی ہے۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور عثمان ڈار مخالفین سے بدلے کے لیے اداروں کو استعمال کررہے ہیں، سابق ڈی جی ایف آئی اے کے انکشافات سے تمام چیزیں واضح ہوتی ہیں۔

خواجہ آصف نے تحریری جواب میں کہا کہ نیب کے ساتھ تعاون جاری رکھوں گا، تمام مطلوبہ معلومات فراہم کر چکا ہوں، غیرملکی کمپنی کے ایم ڈی کو پیش کرنے کی درخواست متعلقہ شخص کو بھجوادی ہے۔


خواجہ آصف نے نیب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی جانب سے کی گئی سپریم  کورٹ کے فیصلے کی وضاحت کو نہیں مانتا، آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

تحریر ی جواب میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک منی لانڈرنگ کا کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، جبکہ ابھی تک آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا بھی جرم ثابت نہیں ہوا۔

خواجہ آصف نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے تمام اثاثے اپنے سالانہ گوشواروں میں ظاہر کئے ہیں۔

تازہ ترین