وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے ایجنڈے کے ساتھ پیپلزپارٹی نہیں چلے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کا کردار مختلف ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد بحرانوں سے نکل جائیں گے، سال چھ مہینے میں تمام کیسز کا فیصلہ ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دور میں لوٹ مار کے اثرات روپے پر پڑے ہیں۔
شیخ رشید نے دعوی کیا کہ 31 دسمبر تک چینی اور آٹے کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔