امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے اینٹی وائرل دوا ریمڈی سیور( (remdesivir کے استعمال کی مکمل منظوری دے دی۔
امریکی ریگولیٹرز کے مطابق کلینیکل ٹرائل میں سامنے آنے والے نتائج کی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں پرریمیڈیسیویر کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔
کلینیکل ٹرائل میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس دواکے استعمال سے مریضوں کی صحت یابی کے وقت کا دورانیہ کم ہو کر اوسط 5 دن رہ گیا ہے، صرف امریکا میں مئی کے مہینے سے ریمیڈیسیویر کو ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت ملی ہوئی ہے۔
کورونا کا شکار ہونے والے امریکی صدر ٹرمپ کو بھی دوران علاج یہ دوا دی گئی تھی۔