دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 20 لاکھ 3 ہزار 60 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 42 ہزار 874 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 96 لاکھ 69 ہزار 239 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 75 ہزار 80 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 11 لاکھ 90 ہزار 947 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 28 ہزار 381 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 86 لاکھ 61 ہزار 651 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 27 لاکھ 77 ہزار 969 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 909 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 56 لاکھ 55 ہزار 301 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 17 ہزار 336 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 77 لاکھ 61 ہزار 312 ہو گئی۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 55 ہزار 962 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 32 ہزار 634 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 25 ہزار 242 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 306 ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 34 ہزار 521 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 10 لاکھ 90 ہزار 521 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 27 ہزار 957 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 10 لاکھ 53 ہزار 650 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 210 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 9 لاکھ 99 ہزار 43 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 29 ہزار 636 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 90 ہزار 270 ہو چکی ہے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 984 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 79 ہزار 876 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فہرست میں 10 ویں نمبر پرمیکسیکو آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 87 ہزار 894 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 74 ہزار 171 ہو گئے۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 22 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 250 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 774 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 54 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 747 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 24 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 715 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 9 ہزار 855 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 586 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار 646 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔