• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پیاز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا، 20 روپے بکنے والی پیاز اب 100 سے 120 روپے بکنے لگی۔

بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ کھانا پیاز کے ساتھ پکائیں یا پھر آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے پیاز کی خرید سے بائیکاٹ کرلیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی اور پونے کی کچھ مارکیٹوں میں اس وقت پیاز 100روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ کچھ بازار ایسے بھی ہیں جہاں دکاندار اپنا منافع نکالتے ہوئے پیاز کو 90 سے 120روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیاز کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے اور اضافے کے بعد پیاز 125روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ پیاز کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، نیز پیاز کی فصلیں بارش کی وجہ سے تباہ ہوگئیں اور اسی طرح مارکیٹ میں نئی پیاز کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی انہی دنوں میں بھارتی ریاستوں مہاراشٹر، گجرات اور کرناٹکا میں غیر معمولی بارشوں کے باعث فصلیں تباہ ہونے سے پیاز کی قیمتیں بڑھی تھیں۔

گزشتہ سال نئی دہلی، کلکتہ اور چندی گڑھ میں ایک کلو پیاز 100 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی جبکہ ناگپور میں 90 اور کانپور میں پیاز کی قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔

تازہ ترین