• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے، بلاول بھٹو








پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو حقوق دلانے کے لیے آخری مرحلہ آچکا ہے، ہم نے گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے۔

گانچھے میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کی آواز اسلام آباد کو سننا ہوگی۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سرکاری ملازمین، لیڈی ہیلتھ ورکرز احتجاج کر رہے ہیں، ہر ادارے میں عمران خان عوام کو بے روزگار کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو تباہی ہرصوبے میں کی، اس تباہی سے گلگت بلتستان کو بچانا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ہم غربت اور بے روزگاری میں اضافہ نہیں کرسکتے اور عمران خان کو موقع نہیں دے سکتے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تعلیمی ادارے اور اسپتال پیپلزپارٹی نے بنائے ہیں، پیپلزپارٹی کا وعدہ ہے کہ آپ کے دروازے تک تعلیم کو پہنچانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے سندھ میں مفت علاج کے اسپتالوں کا جال بچھایا، پیپلز پارٹی یہاں منتخب ہوئی تو گلگت بلتستان کےعوام کے لئے بھی مفت علاج ہوگا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ تمام منصوبے گلگت بلتستان میں شروع ہوسکتے ہیں اور اس کا حل پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ زراعت ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور رہا ہے، ہمیں یہاں کے کسانوں اور زراعت پر سرمایہ کاری کرنی پڑے گی۔

تازہ ترین