• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی ویکسین امریکا کے پاس ہے، ٹرمپ کا دعویٰ



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین ہمارے پاس ہے، جو جلد آرہی ہے اور کچھ ہفتوں میں اس کا اعلان ہوجائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اپنا ذاتی تجربہ بتا سکتا ہوں، میں جب اسپتال میں تھا تو میں نے استعمال کی تھی، اور بہتر ہو گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کو فوج تقسیم کرے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ کورونا وائرس سے 22 لاکھ لوگوں کے مرنے کا خدشہ تھا۔ ہم نے چین سے آنے والی اس بیماری سے لڑنے کے لیے دنیا کی عظیم معیشت کو بند کیا۔



انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جا رہا ہے، ہم اس کے گراف کو نیچے لارہے ہیں ۔

تازہ ترین