• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹرے ہاکی چمپئن شپ کا دوسرا دن: گولز کی برسات جاری

لاہور میں جاری نیشنل ٹرے ہاکی چمپئن شپ کے دوسرے روز بھی گولز کی برسات جاری رہی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے نیشنل ٹرے ہاکی چمپئن شپ کے دوسرے روز بھی ہاکی اسٹیڈیم میں 4 میچز کھیلے گئے۔

ماڑی پٹرولیم نے آزاد جموں و کشمیر کو 24-0 سے آؤٹ کلاس کردیا تو پاکستان ایئر فورس نے گلگت بلتستان کو 17-0 سے مات دے دی۔


اسلام آباد نے بلوچستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرادیا، دن کے چوتھے اور آخری میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو دلچسپ مقابلے کے بعد3-1  سے شکست دی۔

ایونٹ میں کل کوئی میچ نہیں ہو گا، مزید میچز اتوار کو کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین