اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا۔
پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ جلسہ ہاکی چوک کے بجائے ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا، اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ یہ کوئٹہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر کہا کہ 25 اکتوبر کو شہر کا ہر علاقہ جلسہ گاہ نظر آرہا ہوگا۔
واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت سے 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کو منسوخ کرنے کی درخواست کی۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نیکٹا کی جانب سے جاری سیکیورٹی الرٹ کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے بعد حکومت کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو سیکیورٹی خدشات پر ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔