• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 97 ہزار 381 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 49 ہزار 367 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 99 لاکھ 18 ہزار 176 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 76 ہزار 534 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 14 لاکھ 29 ہزار 838 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 29 ہزار 284 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 87 لاکھ 46 ہزار 953 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 28 لاکھ 19 ہزار 508 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 323 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 56 لاکھ 98 ہزار 161 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 17 ہزار 992 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 78 لاکھ 14 ہزار 682 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 56 ہزار 528 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 55 ہزار 650 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 25 ہزار 525 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 80 ہزار 646 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 34 ہزار 752 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 11 لاکھ 10 ہزار 372 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 28 ہزار 338 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 10 لاکھ 69 ہزار 368 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 508 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 10 لاکھ 41 ہزار 75 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 29 ہزار 802 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 98 ہزار 942 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 34 ہزار 33 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 83 ہزار 116 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فہرست میں 10 ویں نمبر پرمیکسیکو آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 88 ہزار 312 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 80 ہزار 775 ہو گئے۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 22 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 264 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 157 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 54 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 775 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 24 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 727 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 10 ہزار 235 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 586 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 10 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین