• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: 3 اساتذہ کورونا وائرس کا شکار، کالج سیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی کے گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں کورونا وائرس کے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

کالج کی 3 اساتذہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کالج کو ایک ہفتے کے لیے سیل کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کےاحکامات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاؤن 23 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک بند رہے گا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی سے جڑے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 ہزار 578 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 205 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 2 ہزار 253 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 329ہو گئیں۔


پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 715 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 9 ہزار 855 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 586 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار 646 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین