• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش پریمیئر لیگ: بیمفورڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک، لیڈز یونائیٹڈ نے آسٹن وِلا کو ہرادیا

انگلش پریمیئر لیگ میں لیڈز یونائیٹڈ نے ٹاپ ٹیم آسٹن وِلا کو 0-3 سے ہرادیا۔ بیمفورڈ نے شاندار ہیٹرک بنائی۔

اس شکست کے بعد آسٹن وِلا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر چلی گئی جبکہ ایورٹن پہلے اور لیڈز یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں آسٹن وِلا کا مقابلہ لیڈز یونائیٹڈ سے تھا، جس کا پہلا ہاف تو بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا، لیکن دوسرے ہاف میں لیڈز یونائیٹڈ نے شاندار کھیل پیش کیا۔


اسٹرئیکر پیٹرک بیمفورڈ نے تین لگاتار گول کرکے نہ صرف ہیٹ ٹرک بنائی بلکہ اپنی ٹیم کو فتح بھی دلوائی۔

اس فتح کے بعد آسٹن وِلا کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئی جبکہ ایورٹن پہلے نمبر پر چلی گئی اور لیڈز یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

لیگ میں آج مانچسٹر یونائیٹڈ کا مقابلہ چیلسی سے ہوگا۔

تازہ ترین