• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش پریمیئر لیگ: وولوز نے لیڈز یونائیٹڈ کو 0-1 سے ہرادیا

انگلش پریمیئر لیگ میں وولوز نے لیڈز یونائیٹڈ کو 0-1 سے شکست دیکر پوائنٹس ٹبیل پر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی، میچ کا واحد گول جیمنیز نے اسکور کیا۔

لیگ میں ایورٹن پہلے، آسٹن ولا دوسرے اور لیورپول تیسرے نمبر پر ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں وولور ہیپٹن وانڈرز کا مقابلہ لیڈز یونائیٹڈ سے تھا، میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں کچھ تیزی آئی، وولوز نے میچ کے 70 منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی، یہ گول جیمنیز نے اسکور کیا۔


آخری 20 منٹ میں لیڈز یونائیٹڈ نے گول برابر کرنے کے لیے مخالف گول پر دباؤ بڑھایا لیکن وہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، یوں میچ کا اختتام سے وولوز کی برتری پر ہوا۔

اس فتح کے بعد وولوز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پر پانچویں پوزیشن پر آگئی۔

ایورٹن پہلے، آسٹن ولا دوسرے اور لیورپول تیسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین