• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے سے روکیں، اوباما


امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جن کے لیے اس سوال کا جواب دینا بھی مشکل ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو کیا کریں گے۔

جوبائیڈن اور کاملا ہیریس کے لیے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوباما کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو دوبارہ صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب امریکا کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیدن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ پنسلوینیا طے کرے گا۔

جو بائیڈن نے برسٹل میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے پنسلوینیا ریاست کے عوام انہی کے حق میں ووٹ دیں گے۔

واشنگٹن پوسٹ کا بھی کہنا ہے کہ پنسلوینیا، مشی گن اور وسکونسن طے کریں گی کہ الیکشن کون جیتے گا۔

تازہ ترین