• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں ہائبرڈ وار کے ذریعے کنفیوز کیا جارہا ہے، شہریار آفریدی

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے امورِ کشمیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں ہائبرڈ وار کے ذریعے کنفیوز کیا جارہا ہے۔

کشمیر انسٹی ٹیوٹ برائے انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمیں اپنی عزت کے لیے خود اٹھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نسل کو سوشل میڈیا کے ذریعے مسلک کے مسائل میں الجھایا جارہا ہے، پاکستان، ان شاء اللّٰہ دنیا کی بڑی طاقت بنے گا۔


شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بچے، بوڑھے اور عورتیں ہر قسم کے ظلم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اس وقت فلیش پوائنٹ بن گیا، ہم نے اس عالمی مسئلے کو ہر فورم پر اٹھایا، دنیا کا امن اب سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

تازہ ترین