• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: سنٹرل پنجاب کے سندھ کیخلاف 9 وکٹ پر 205 رنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کے فاسٹ بولر تابش خان نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے سلیکٹرز کو جگانے کی کوشش کی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو پہلے روز کھیل کے اختتام پر سنٹرل پنجاب نے اپنی پہلی اننگز میں 86 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنالیے ہیں۔ تابش خان نے 44 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اب تک 38 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔اوپنر احمد شہزاد 69 اور محمد سعد 51 رنز بناکر سب سے نمایاں رہے۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں پہلے روز ناردرن کے 165 رنز کے جواب میں سدرن پنجاب نے پہلی اننگز میں ایکوکٹ پر 174 رنز بنالیے ہیں۔ کھیل کے اختتام پر شان مسعود 80 جبکہ حسین طلعت 53 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ ناردرن کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 48.4 اوورز میں 165 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں بلوچستان نے کھیل کے اختتام پر 89 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنالیے ہیں۔ بسم اللہ خان 102 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

تازہ ترین