• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت کو نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی جارحیت سے بھرپور دھمکیوں کے بعد چین سے ہوئی پٹائی یاد آگئی اور وضاحتی بیان میں کہا کہ دوول نے تقریر میں کسی ملک کا حوالہ نہیں دیا ہے۔

بھارتی حکام نے اپنی وضاحت میں کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی تقریر چین سے متعلق یا کسی مخصوص صورتحال کیلئے نہیں تھی اور نہ ہی وہ تقریر میں کسی ملک کا حوالہ دے رہے تھے ۔

واضح رہے کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والوں سے اپنی سرزمین پر بھی لڑے گا اور یہ جنگ اُن ملکوں کی سرزمین تک لے جائے گا جہاں سے یہ خطرات سر اٹھارہے ہیں۔

نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں اجیت دوول نے دعویٰ کیاکہ اُن کے ملک نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا، ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی۔

اجیت دوول اپنے بیانیے کو ’نیو انڈیا‘ کا نام دیتے ہیں جسے وہ آگے بڑھا رہے ہیں۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کے مطابق اجیت دوول لداخ میں چین کے ہاتھوں بھارت کو ہونے والی ہزیمت کا انتقام لینا چاہتے ہیں ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستان کو بھی سبق سکھانے کے درپر ہیں۔

تازہ ترین