• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، چیئرمین نیب





چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) منظور قادر کاکا نے پاکستان اسٹیل کی 506 ایکڑ زمین غیرقانونی طور پر الاٹ کی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ 300 ایکڑ اراضی جس کی مالیت 100 ارب روپے بنتی ہے سندھ حکومت کو واپس کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی اکاﺅنٹ کیسز میں 23 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائے ہیں۔

جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے بتایا کہ نیب کراچی سولر لائٹس کیس فیز 1 اور 2 کی تنصیب کی انکوائری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے 50 کروڑ روپے مالیت کے دو قیمتی پلاٹ سندھ حکومت کے سپرد کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے روشن سندھ پروگرام میں لاکھوں روپے وصول کر کے سندھ حکومت کے سپرد کیے۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی کمی کے کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروپ یا فرد سے کوئی تعلق نہیں، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب افسران اسے قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے سندھ میں شوگر اسکینڈل میں 10 ارب روپے ریکور کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائے۔

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ نے 22 کروڑ 4 لاکھ روپے کا چیک دینے پر چیئرمین نیب کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین