• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو نیوز نے حکومت اور اپوزیشن میں ڈائیلاگ کی ضرورت پر اتفاق کروادیا


حالیہ انتخابات کے بعد سے ہی دست و گریباں سیاسی کشیدگی کے ماحول میں جیو نیوز نے حکومت اور اپوزیشن میں ڈائیلاگ کی ضرورت پر اتفاق کروادیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے لڑائی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔

پروگرام کے دوران ایک موقع پر دونوں فریقین نے لڑائی ختم کروانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے بجائے اداروں کے درمیان ڈائیلاگ پر اتفاق کیا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان لڑائی کو کوئی اپنا کردار ادا کرکے ختم کرواسکتا ہے۔


ساتھ میں انھوں نے تجویز بھی دی کہ یہ ڈائیلاگ کروانے کا کردار عدلیہ ادا کرواسکتی ہے، اور اپوزیشن اس پر ردِ عمل دینے کو تیار ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے رانا ثنا اللّٰہ کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنما نے عقلمندی کی بات کی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو حد سے زیادہ دست و گریباں نہیں ہونا چاہیے۔

جب میزبان حامد میر نے کہا کہ اگر ان ڈائیلاگ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل سپروائز کریں تو؟ اس پر وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ یہ پاکستان کے لیے بہترین ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین