• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی اے ٹیسٹنگ نے بھرتیوں کے امتحان میں تاریخ رقم کر دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے کراچی میں محکمہ ٹیسٹنگ نے ڈپارٹمنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی ایک روزہ ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا جس میں سند ھ ریونیو بورڈ کی جانب سے منظورشدہ سیلزٹیکس آفیسرکے عہدے کے لئے لگ بھگ 5000امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، امتحان بیک وقت کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں منعقد ہوئے جس میں مخصوص صلاحیتوں کے حامل امیدواروں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے، کامیاب امیدوار گروپ ڈسکشن کے مرحلے سے گزارنے کے بعد40اسامیوں کے لئے اہل قرار پائیں گے، گزشتہ کئی برسوں سے آئی بی اے ٹیسٹنگ ڈپارٹمنٹ بےشمار نامورنجی اور سرکاری اداروں کواپنی خدمات سے مستفید کرچکا ہے،گزشتہ برس آئی بی اے محکمہ ٹیسٹنگ ملک کی پہلی ٹیسٹنگ ایجنسی کے طور پرابھر کر سامنے آیا جس نے بیک وقت دنیا کے مختلف کونوں بشمول برطانیہ ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں وزارتِ تجارت ، حکومت پاکستان کی منظور شدہ اسامیوں کے لئے امتحان کا انعقاد کرایا۔

تازہ ترین