واشنگٹن ( جنگ نیوز ) امریکی خلائی ادارے نا سا ایک سیارچے سے چٹانوں کے نمونے حاصل کئے ۔تحقیقاتی روبوٹک بازو اریسس۔آر ای ایکس نے زمین سے 20 کروڑ میل فاصلے پر بینوں پر چٹانوں کا ملبہ اٹھایا جس میں ایک فلک بوس عمارت کے برابر والا سیارچہ شامل ہے ۔اسے زمین پر واپس لا نے کے لئے ایک آلے میں محفوظ کرلیا گیا ہے لیکن خلائی جہاز نے اس کے جو عکس زمین پر بھیجے ہیں وہ سائنسدانوں کی توقعات سے زیادہ مواد فراہم کر تے ہیں ۔ خلائی جہاز آئندہ مارچ میں زمین پر واپس آئے گا ۔