• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمان نے ہمیشہ حق سچ بیان کیا، جلد رہا ہونگے، مقررین

میر شکیل الرحمان نے ہمیشہ حق سچ بیان کیا، جلد رہا ہونگے، مقررین 


کراچی، لاہور، راولپنڈی (نمائندگان جنگ) ایڈیٹر انچیف جنگ و جیو نیوز میر شکیل الرحمان کی نیب کے ہاتھوں غیر قانونی، غیر آئینی اور بے بنیاد گرفتاری کیخلاف کراچی ، لاہور اور راولپنڈی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا ، اس موقع پر صحافتی تنظیموں کے رہنمائوں، سیاسی قائدین اور سینئر صحافیوں نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ میر شکیل الرحمان نے ہمیشہ حق اور سچ بیان کیا ، میر شکیل الرحمان جلد رہا ہونگے،میر شکیل الرحمان بہادر انسان ہیں جو صحافت کی آزادی کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں ہم انکے حوصلے اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں، میڈیا کو دبانے والی حکومت اپنے مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی، دوسری جانبکراچی میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین سردار احمد نواز نے کہا کہ جنگ گروپ نے ہمیشہ آزاد میڈیا کا کردار ادا کیا ہے، حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے شریف شہریوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال رہی ہے، اس حکومت کی نااہلی سے پورا ملک آگاہ ہوگیا ہے، قومی وطن پارٹی کا وفد میرشکیل الرحمان سے اظہار یکجہتی کیلئے جنگ اور جیو کے کیمپ میں شریک ہوا ہے، مظاہرے سے صدر ڈیفنس آف پاکستان ویلیفئر سوسائٹی ڈاکٹر ابوہریرا عرف باچا خان، سینئر صحافی، سیکرٹری جنرل ایپنک شکیل یامین کانگا، ممبر آرگنائزنگ کمیٹی قومی وطن پارٹی سندھ منیر عباسی ایڈووکیٹ، سینئر صحافی محمد اسلام، سینئر وائس چیئرمین کراچی ایپنک، رانا محمد یوسف، جنرل سیکرٹری دی نیوز ایمپلائز سی بی اے دارا ظفر، قومی وطن پارٹی سندھ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد علی خان نے بھی خطاب کیا۔ سردار احمد نواز نے کہا کہ صحافت کو آزاد رہنے دیا جائے اور جنگ گروپ سمیت تمام میڈیا پر سے پابندی فوری ختم کی جائے، کسی بھی مہذب معاشرے میں میڈیا کو پابندی سلاسل نہیں رکھا جاتا لیکن اس ملک میں ہمیشہ میڈیا پر وار کیا گیا ہے اپنی مرضی کی خبریں چھپوائی جاتی ہے۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ جنگ آج بھی دنیا کا سب سے بڑا اردو کا اخبار ہے، کئی آمروں نے اس اخبار اور جیو چینل کو بند کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے، میرشکیل الرحمان کو ٹارچر سیل میں رکھا گیا ہے، عمران خان تم سے پہلے بھی کئی آمروں اور حکمرانوں نے جنگ اور جیو پر لشکر کشی لیکن وہ اس گروپ کو حق اور سچ کہنے سے نہیں روک سکے، میرشکیل الرحمان کو فوری رہا کیا جائے۔

تازہ ترین