• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور برطانوی کمپنی کے مابین الیکٹرک بسوں کا معاہدہ طے پا گیا، وفاقی وزیر فواد چوہدری اور برطانوی کمپنی کے سی ای او نے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کئے، فواد چوہدری نےکہا کہ الیکٹرک بسوں کا پہلا معاہدہ چین دوسرا یورپی کمپنی سے کیا ، ا آلو مٹر بیچ کر پاکستان کو ترقی نہیں دلا سکتے، صرف ٹیکنالوجی سے ہی ترقی ممکن ہے،پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں لیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ،اگلے دو تین سالوں میں پورا موٹروے نیٹ ورک الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ پر شفٹ ہوجائے گا ، ای جی وی یورپ کی بڑی بسز مینوفیکچرنگ کمپنی ہے جوپاکستان کے لئے الیکٹرک بسیں بنائے گی،وفاقی وزیرنے کہا کہ اب میٹرو ٹرین کو سالانہ12 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی، ہمیں ایسے منصوبے لانے چاہئیں جن میں حکومت کو زیادہ پیسہ خرچ نہ کرنا پڑے، جب تک الیکٹرانک چیزیں نہیں بنائیں گے تب تک معاشی مسئلے حل نہیں ہونگے۔

تازہ ترین