• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز فائنل ہوگئیں

پاکستان اور جنوبی افریقا کرکٹ بورڈز کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان سیریز فائنل ہوگئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال اپریل میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔

جنوبی افریقی ٹیم کے جنوری میں دورہ پاکستان کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مہمان بورڈ کا وفد رواں ہفتے پاکستان آئے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال اپریل میں جنوبی افریقا جائے گی، جہاں3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔


اس کی تصدیق دونوں بورڈز نے اپنے اعلامیے کے ذریعے کردی ہے، یہ ٹور رواں سال ستمبر، اکتوبر میں شیڈول تھا، لیکن کوویڈ19 کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا۔

پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے پر بھی آمادگی ظاہر کردی، جہاں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز ہوں گے، دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب کرکٹ ساؤتھ افریقا کا کہنا ہے کہ جنوری میں شیڈول دورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامات جانچنے کیلئے جائزہ وفد تشکیل دے دیا ہے، جو اس ہفتے کے آخر میں پاکستان جائےگا۔

تازہ ترین