• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، نیب آرڈیننس کی دفعہ 17ڈی کے دائرہ اختیارسے متعلق تمام اپیلوں، درخواستوں کو یکجا کرنیکا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے نیب آرڈیننس کی دفعہ 17ڈی کے دائرہ اختیار کی وضاحت سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران اس نوعیت کی تمام اپیلوں اور درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے منگل کے روز نیب آرڈیننس کی دفعہ 17ڈی کے دائرہ اختیار کی وضاحت سے متعلق نیب کے ایک ریفرنس کے ملزم ارشد خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو ملزم ارشد خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کو دیکھنا ہوگا کہ قانون بناتے وقت قانون سازوں کے ذہن میں کیا بات تھی؟ انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے تحت ملزم کو زیادہ سے زیادہ 14 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے،اگر کسی ملزم کے خلاف نیب کے پانچ ریفرنسز ہیں تو کیا اسے ہر کیس میں 14/14 سال الگ الگ جیل کاٹنا پڑے گی؟ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ملزم کے ساتھ ناانصافی ہوگی،انہوں نے کہاکہ نیب کی جانب سے الگ الگ ریفرنسز دائر کرنے سے متعلق نواز شریف کے خلاف درج کئے گئے ریفرنسز کا حوالہ دیا جاتا ہے لیکن اس وقت سپریم کورٹ نے نیب کو تین ریفرنس دائر کرنے حکم جاری کیا تھا،انہوں نے کہاکہ نیب آرڈیننس کی دفعہ 17ڈی کے دائرہ اختیار کا تعین ہونا چاہیے،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے اس نوعیت کی تما م اپیلوں اور درخواستوں کو یکجا کرنے کی استدعا کی تو عدالت نے اسے منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔

تازہ ترین