• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر مندوخیل کی شمولیت سے جماعت فعال ہوگی‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید قبال،آغا عمر شاہ،صدر ضلع پشین سعد اللہ ترین،جنرل سیکرٹری میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،ضلعی صدر وارث خان اچکزئی،صدر تحصیل نانا صاحب شاہ مسعود کاکڑ صدر تحصیل بوستان ملک اختر ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی،طارق بٹ ایڈووکیٹ،محراب خان کاکڑ،صدرتحصیل کاریزات عطاء اللہ کاکڑ نے شیخ جعفر خان مندوخیل کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی کیونکہ شیخ جعفر مندوخیل ایک باکردار شخصیت کے ساتھ عوام کے مقبول لیڈر بھی ہیں۔ انہوں نے صوبائی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی کو چھوڑنے اور نقصان پہنچانے والوں کیلئے دروازے بند کئے جائیں کیونکہ ایسے عناصر نے پارٹی قیادت کو دھوکہ اور مشکل حالات میں پارٹی کو خیرباد کہا بلکہ شیخ جعفر خان مندوخیل جیسے باکردار لوگوں کو آگے لایا جائے۔
تازہ ترین