• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کے 3 لاکھ 30 ہزار کیسز ہو گئے


پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 25 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزملک بھرمیں کورونا وائرس کے 29 ہزار 47 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 43 لاکھ 47 ہزار 155 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 825 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 14 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 374 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 759 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 11 ہزار 627 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 611 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 11 ہزار 814 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 44 ہزار 449 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 604 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 3 ہزار 314 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 342 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 189 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 271 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 19 ہزار 300 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 214 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 859 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 149 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 200 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 92 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 889 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 87 مریض وفات پا چکے ہیں۔

تازہ ترین