دبئی حکومت کی جانب سے دبئی کا سفر کرنے والے پاکستانی مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے مطابق یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
جاری کی گئی نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق دبئی میں رجسٹرڈ لیبارٹریز کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ دبئی ایئرپورٹ پر قابلِ قبول ہو گی۔
یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا جو پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنوں پر لاگو ہو گا۔