• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کیسز: پاکستان 25 ویں نمبر پر آگیا


پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 25 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزملک بھرمیں کورونا وائرس کے 27 ہزار 133 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کُل 43 لاکھ 17 ہزار 678 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں، جبکہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 8 فیصد رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 773 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 365 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 375 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 745 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 11 ہزار 190 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 576 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 11 ہزار 440 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 44 ہزار 114 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 599 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 3 ہزار 82 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 336 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 119 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 270 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 19 ہزار 181 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 213 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 839 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 149 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 191 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 91 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 849 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 87 مریض وفات پا چکے ہیں۔

تازہ ترین