• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا رجحان برقرار

بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا رجحان برقرار ہے، اور 24 گھنٹوں کے دوران 7 طالب علموں سمیت کورونا کے17 نئے مریض سامنے آگئے۔ جبکہ کورونا کے شکار 18مریض صحت یاب ہوگئے۔ صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کر جانے والوں کی تعداد 149 ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزصوبے میں 714 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں صوبے کے 2 اضلاع سے17 نئے کیسز سامنے آئے۔ جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار876ہوگئی ہے۔



رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 18مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 496 ہوگئی۔ صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد231 رہ گئی ہے جبکہ 492 افراد  کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے باعث انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 149 ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید 7 طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد 721 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین