• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3نوجوانوں اور خاتون سمیت 4 افرد قتل، ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

اسلام آباد، راولپنڈی ( خصوصی نا مہ نگار، سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں دو خواتین سمیت5افراد جان کی بازی ہار گئے۔ استعمال شدہ انجن آئل کا کام کرنے والے ڈھوک حسو کے رہا ئشی عبدالمجید کے بیٹے اور اس کے دوست کو قتل کر کے لاشیں تھا نہ انڈسٹریل ایر یا کے علا قے آئی نائن ٹو کے جنگل میں پھینک دی گئیں ۔عبدالمجید کے مطابق اس کابڑا بیٹا 17 سالہ سلمان اور عرفان محبوب عرف سائیں سکنہ جہلم آئل کی سپلائی کرتے ہیں ،دونوں 26 اکتوبر کو گاڑی پر خریداری کے لیے نکلے ان کے پاس ایک لاکھ روپے کی رقم بھی موجود تھی جانے سے قبل عرفان کسی سے فون پر بات کر رہا ہے اور کہ رہا تھا کہ ہم آ رہے ہیں۔رات 12 بجے تک دونوں واپس نہ آئے تو تھا نہ رتہ امرال راولپنڈی میں گمشدگی رپورٹ درج کرائی ،اگلے دن پمز ہسپتال آئے تو دونوں کی نعشیں مردہ خانے میں پڑی تھیں۔تھا نہ کورال میں فیضیاب نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بہن اور خالو کورال پل پر کھڑے تھے کہ اے پی 045 نمبر کی گاڑی جسے افتخار چلا رہا تھا نے غفلت و لاپرواہی سے انہیں ہٹ کیا جس سے اس کی بہن جاں بحق اور خالو زخمی ہو گئے۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ محلہ زمینداراں میں گھریلوجھگڑے پردامادنے فائرنگ کرکے اپنی خوش دامن کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ایچ آئی یونصیرآبادکے تفتیشی افسرسبط الحسن نے بتایاکہ شفیق کی اپنی بیوی سے ناچاقی چل رہی تھی ،بدھ کوملزم اپنے سسرالی گھرآیاجہاں اس نے دروازے پردستک دی تواس کی ساس زبیدہ بی بی نے دروازہ کھولااسی دوران ملزم شفیق نے گھرمیں گھس کرزبیدہ بی بی پرفائرنگ کردی ۔ادھرتھانہ چونترہ کے علاقہ میں پلاٹ کے تنازع میں فائرنگ کرکے 32سالہ نوجوان کوقتل کردیاگیا۔ایس ایچ اوچونترہ انسپکٹرظہیربٹ نے بتایاکہ رحمان رحمان فلورملزکے قریب پلاٹ کے جھگڑے پرشمعون مسیح کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاراگیا۔
تازہ ترین