آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ ربیع الثانی1442ھ 29؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 1180333


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 48 لاکھ 38 ہزار 446 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 80 ہزار 333 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 8 لاکھ 88 ہزار 314 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 81 ہزار 316 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 27 لاکھ 69 ہزار 799 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 33 ہزار 137 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 91 لاکھ 21 ہزار 800 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 29 لاکھ 54 ہزار 611 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 866 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 59 لاکھ 34 ہزار 52 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 20 ہزار 583 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 لاکھ 41 ہزار 51 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 58 ہزار 468 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 54 لاکھ 69 ہزار 755 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 27 ہزار 301 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 81 ہزار 693 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 35 ہزار 785 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 12 لاکھ 35 ہزار 132 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 35 ہزار 466 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 11 لاکھ 94 ہزار 681 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 30 ہزار 71 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 11 لاکھ 30 ہزار 533 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 753 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 935 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 45 ہزار 675 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 9 لاکھ 42 ہزار 275 ہو چکے ہیں۔

میکسیکو اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 90 ہزار 309 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 9 لاکھ 6 ہزار 863 ہو گئے۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 24 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 348 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 47 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 55 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 915 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ جاری ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 25 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 108 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 775 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 11 ہزار 695 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 624 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 12 ہزار 638 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید