اقوامِ متحدہ اور عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود اسکول کھلے رہنے چاہئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوامِ متحدہ اور عالمی بینک کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکول بند ہونے کی وجہ سے غریب ملکوں میں بچوں کو بہت نقصان ہوا ہے۔
امیر ممالک میں آن لائن تعلیم سے فائدہ اٹھانے والے بچوں کا 6 ہفتے کا نقصان ہوا ہے۔
یونی سیف کے ایجوکیشن چیف رابرٹ جنکنز کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے کو ترجیح دینا اور کلاسیں فراہم کرنا انتہائی اہم ہے، کورونا وائرس دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کے لیے تباہی کا باعث بنا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غریب اور امیر ممالک میں تعلیم میں بڑھتے خلاء کو کم کرنے کی ضرورت ہے، تمام ملکوں کے لیے اسکول سسٹم میں فوری سرمایہ کاری ضروری ہے۔
یونیسیف، یونیسکو، عالمی بینک کی رپورٹ 150 ممالک سے حاصل ہونے والی معلومات پر مبنی ہے۔
رپورٹ رواں سال جون سے اکتوبر تک حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی۔