آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ربیع الثانی 1442ھ 28؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے


ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہرو ں میں احتجاج کیا گیا۔

پشاور میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر کیا گیا۔ مظاہرے میں سینیئر صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے شرکت کی۔

مظاہرین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لئے آواز بلند کی ہے، وہ جلد رہا ہوں گے۔

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر جنگ اور جیو کے ورکرز نے مظاہرہ کیا، مقررین کا خطاب میں کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش ہے۔

نواب شاہ میں مارکیٹ روڈ پر احتجاج کیا گیا۔ شرکاء نےمیر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید