جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر اور سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ جو مسائل آج پی ٹی آئی کی وجہ سے ہیں وہی مسائل پی پی اور نون لیگ کے دور میں دیکھے تھے۔
یہ بات جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات نہیں ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ بہت سی پالیسیوں پر یہ تینوں پارٹیاں ایک ہیں، ان کے درمیان یہ مفادات کی لڑائی ہے۔
سینیٹر سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تینوں پارٹیاں جاگیرداروں کا ایک کلب ہے، ملک میں ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔