• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرفیکٹ پارٹنر کی تلاش میں خاتون نے 10 شادیاں کرلیں

امریکا میں خاتون نے اپنا بہترین لائف پارٹنر ڈھونڈنے کے لیے اب اپنے دسویں شوہر سے بھی طلاق لینے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

آپ نے بالکل درست پڑھا! امریکی خاتون اب ایک اور شادی کی خواہشمند ہیں اور اس کے لیے اپنے پرانے شوہر سے علیحدگی چاہتی ہیں۔

زندگی میں کبھی کسی کو اپنا بہترین لائف پارٹنر مل جاتا ہے تو کبھی والدین کی جانب سے منتخب کیے گئے پارٹنر کو انسان خود اپنے سانچے میں ڈھال لیتا ہے۔

لیکن امریکا میں بہترین لائف پارٹنر کی تلاش میں خاتون ایک دو نہیں بلکہ 10 لوگوں سے شادیاں کر چکی ہیں۔

’کیسی‘ نامی 56 سالہ خاتون بضد ہیں کہ جب تک ان کا من پسند لائف پارٹنر نہیں مل جاتا وہ شادیاں کرتی رہیں گی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس شادیوں کے بعد بھی انھیں صحیح ساتھی نہیں مل سکا۔

خاتون کی پہلی شادی 8 سال تک چلی اور باہمی رضامندی پر ختم ہوگئی، دوسری شادی کا عرصہ 7 سال رہا جہاں ان کا ایک بیٹا بھی پیدا ہوا۔

اس نے بتایا کہ دوسری شادی انھوں نے تب ختم کی جب ان کے شوہر نے ان سے یہ کہنا ہی چھوڑ دیا تھا کہ ’میں تم سے پیار کرتا ہوں‘۔

پروگرام میں خاتون نے اپنے تیسرے سے لے کر دسویں شوہر اور ان کی شادیوں کے دورانیے پر کوئی بات نہیں کی اور صرف اتنا کہا کہ انھوں نے ہر طرح کے مرد سے شادی کی۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ آخر اپنا پرفیکٹ پارٹنر تلاش کرنے کے لیے کتنی شادیاں کریں گی تو انھوں نے جواب دیا کہ ’معلوم نہیں، لیکن میں یہ تب تک کرتی رہوں گی جب تک مجھے بے حد پیار کرنے والا نہیں مل جائے‘۔

تازہ ترین