• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے 75 سال بعد بھی حق مہر نہ ملنے پر 90 سالہ خاتون سپریم کورٹ پہنچ گئیں

اسلام آباد (ایجنسیاں ) شادی کے 75 سال بعد بھی حق مہر نہ ملنے پر 90 سالہ خاتون عدالت پہنچ گئیں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے حق مہر کیلئے سپریم کورٹ میں موقف اپنایا ہے کہ ان کا کیس 1970 سے مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ہے۔خاتون نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ پندرہ سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی اور اب 90 سال کی ہو چکی ہوں لیکن حق مہر نہیں مل سکا۔ مختلف عدالتوں سے میرے حق میں فیصلے ہونے کے باوجود حق مہر کی زمین کا قبضہ نہیں مل سکا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حق مہر کے اجرا کے معاملے کو سیشن کورٹ میں بھیجنے کا حکم دے سکتے ہیں یا پھردرخواست خارج ہو جائے گی، ہمیں سوچنے کیلئے کچھ مہلت دیں۔

تازہ ترین