• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپاس کے ذرات سے دمے اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ

رانی پور (نامہ نگار) مغیری محلہ، قاضی محلہ، جامڑہ محلہ، چوہان محلہ، راجپر گاؤں، ریلوے اسٹیشن محلے کے سیکڑوں مکینوں نے آبادی کے مرکز میں واقع کاٹن فیکٹری انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ کاٹن فیکٹری مالکان بغیر فلٹر پلانٹ کے فیکٹری چلاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کپاس کے ذرات سانس کا نظام متاثر کرتے ہیں ۔کھانسی، دمہ اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جس سے علاقے کے لوگ پریشان ہیں۔ دوائیں مہنگی ہونے کی وجہ سے دوا بھی نہیں خریدسکتے،عوام نے وزیر اعلیٰ ، کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر خیرپور اور ایس ڈی ایم صوبھو ڈیرو سے مطالبہ کیا ہے کہ کاٹن فیکٹری مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے ۔

تازہ ترین