• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، رات میں موسم سرد رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات میں موسم سرد اور صبح میں خنک رہ رہا ہے، نومبر کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 16.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، یوں آج معمول سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سردی بڑھنے لگی ہے۔ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسم جزوی ابرآلود ہے۔

ملک کے بیشترحصوں میں درجہ حرارت میں کمی آنے لگی ہے، ملک کے شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدت بڑھنے سے لوگ موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

خیبرپخونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں سے آتی یخ بستہ ہوائوں نے میدانی علاقوں میں موسم کو مزید سرد کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔

تازہ ترین