• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس وزیرِ اعظم عمران خان کی بریت کا نوٹس لیں، رانا ثناء


مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیرِ اعظم عمران خان کی بریت کے فیصلے کا نوٹس لیں۔

یہ بات لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نوٹس نہیں لیا گیا تو 2 ہفتے بعد سپریم کورٹ کے باہر پر امن اور خاموش احتجاج کیا جائے گا۔

صدر نون لیگ پنجاب نے کہا کہ سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار میں یادداشت بھی جمع کرائیں گے، مقدمے میں پراسیکیوشن نے عمران خان کو غلط بری کروایا۔


رانا ثناء اللّٰہ نے مطالبہ کیا کہ جس طرح وزیرِ اعظم عمران خان کو بری کیا گیا، بالکل اسی طرح شریف خاندان کے خلاف بھی ریفرنسز ختم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لاہور کا جلسہ نالائق حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

تازہ ترین