• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ الیاس کا ڈراؤنا روپ مداحوں کو بھا گیا

پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے بھی ہیلوین کے موقع پر ڈراؤنا روپ دھار لیا جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

بھوتوں کے تہوار ہیلووین کے موقع پر جہاں دنیا بھر میں عام و خاص افراد اس تہوار کو منا رہے ہیں اور نت نئے ڈراؤنے انداز اپنا کر لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی اس تہوا ر کے موقع پر ایک ڈراؤنی گڑیا کا روپ دھار کر اپنے مداحوں کو خوفزدہ کرنے کے بجائے خوش کر دیا ہے۔


آمنہ الیاس نے اس موقع پر مشہور زمانہ فکشنل کردار ’چَکی ڈول‘ کا روپ دھارا ہے اور خوب کیوٹ لگ رہی ہیں۔

آمنہ الیاس کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ’چکی ڈول‘ جیسا میک اوور کیا ہوا ہے ۔

View this post on Instagram

Chucky during COVID times #chucky #halloween

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on


آمنہ الیاس کی ان تصاویر پر اُن کے مداح خوب تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

 مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اس ڈراؤنے روپ میں بھی خوبصورت نظر آ رہی ہیں جبکہ کچھ مداح انہیں ڈراؤنی گڑیا چکی ڈول سے بھی زیادہ ڈراؤنا قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی جانب سے بھی آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین